ایس ایس پی آپریشنزلاہور محمد نویدکی زیرصدارت پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی سیریزکے سکیورٹی انتظامات بارے اہم اجلاس

ٹی ٹوینٹی سیریزکے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ایس ایس پی آپریشنز

اتوار 19 جنوری 2020 00:00

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں سمیت شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سابقہ پاک سری لنکا میچز کے ایس او پیز کے مطابق پاک بنگلہ دیش کرکٹ میچزمیں پہلے سے بہتر سکیورٹی انتظامات کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی سیریز کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کے دوران کیا۔ ایس پی سکیورٹی لاہور بلال ظفر، ایس پی سی آئی اے، ایس پی اے وی ایل ایس، ایس پی سکیورٹی ون سمیت متعلقہ ایس پیز اور دیگرپولیس افسران نے اجلاس میںشرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں