بلاو ل اور شو باز کی چیخ و پکار فیملی کر پشن سے تو جہ ہٹا نے کیلئے ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

سیا سی لیڈر و ں پر جب برا وقت آ تا ہے تو وہ میڈ ان لند ن بن جا تے ہیں انہیں پاکستان اچھا نہیں لگتا

اتوار 19 جنوری 2020 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ بلاو ل اور شو باز کی چیخ و پکار فیملی کر پشن سے تو جہ ہٹا نے کیلئے ہے،شہباز شریف لند ن میں بیٹھ کر حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے وطن واپس آ کر اپنے کیسو ں کا سامنے کرے،اپوز یشن جس تبد یلی کی خواہش کا اظہار کررہی ہے وہ پا نچ سا ل بعد آئے گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک میں مو جو د آ ٹا بحران کے ذ مہ دار سا بق حکمرانو ں کے ذ خیرہ اندوز چہیتے ہیں، اپوز یشن حکومت کو گرانے کیلئے تمام حر بے استعما ل کررہی ہے مگر اسی کسی صور ت کامیا بی نصیب نہیں ہو گی۔ انہو ں نے کہاکہ نام نہاد سیا سی لیڈر و ں پر جب برا وقت آ تا ہے تو وہ میڈ ان لند ن بن جا تے ہیں انہیں پاکستان اچھا نہیں لگتا ۔ نوازشریف جب پاکستان میں ہو تے ہیں تو بیمار ہو جا تے ہیں لند ن کی فضا ئو ں میں پہنچتے ہی بیماری ان سے بھاگ جا تی ہے یہ منتطق پور ی قوم کو سمجھ نہیں آ رہا ۔ انہو ں نے کہاکہ جھو ٹو ں مو ٹو ں اور مو نچھو ں والی سرکاری کی ا ن ہا ئو س تبد یلی کی خواہش کسی صور ت پوری نہیں ہو گی ، حکومت اپنی آ ئینی مد ت پوری کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں