نااہل حکمرانو ں نے ملک کو بحرانو ں میں دھکیل دیا ہے‘ سلیم ر ضا

اتوار 19 جنوری 2020 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانو ں نے ملک کو بحرانو ں میں دھکیل دیا ہے،آ ٹا بحران کو مصنوعی کہنے والے نااہل حکومت کی نااہلی، نا لا ئقی اور نا قص حکمت عملی کو نہیں چھپا سکتے،عمران خان صر ف باتو نی ہیں حکومت چلانا نیاز ی کے بس کی با ت نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ2020انتخا با ت اور نااہل حکومت کے خا تمہ کا سا ل ہے ،تحریک انصا ف کی بو کھلاہٹ واضح کررہی ہے کہ انہیں معلوم ہو چکا ہے کہ عوام ان کا سا تھ چھو ڑ چکی ہے ۔ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والی عوام بھی آ ج تبد یلی سرکار سے تنگ آ چکی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عمران نیازی تار یخ کے سب سے بڑے نااہل وزیراعظم ثا بت ہورہے ہیںجن سے عوام ایک سا ل میں ہی تنگ آ چکی ہے ۔ آ ٹا بحران سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے عوام سے رو ٹی کا لقمہ چھیننے والے نااہل حکمران اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہو ئے فوری مستعفی ہو جا ئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں