مسلمانو ں کے مسائل کا حل اسلامی نظام سے وابستہ ہے‘ علامہ اسلم صد یقی

اتوار 19 جنوری 2020 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ئو ن خصو صی علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ مسلمانو ں کے مسائل کا حل اسلامی نظام سے وابستہ ہے، مسلمان ممالک کو غیر مذہبی قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے علما ء کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ آج مسلمان دینی احکامات پر عمل کرنے کی بجائے انہیںنظر انداز کر رہے ہیں اور دینی احکامات سے دوری ہی مسلمانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان اپنے گھروں میں دین اسلام کا پرچار کریں اور اپنی زندگیوں کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈالیں اس میں ہمارے کامیابی اور بقا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں