معاشی بد حالی کی وجہ سی31فیصد پاکستانی روزگار سے محروم ہوگئے ہیں‘ سعدیہ تیمور

تبدیلی سرکار نے ملک بھر میںمعاشی بحران کو جنم دے کر عوام کے چولہے ٹھنڈے کردئیے ہیں

اتوار 19 جنوری 2020 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ معاشی بد حالی کی وجہ سی31فیصد پاکستانی روزگار سے محروم ہوگئے ہیں،صنعتیں بند ہوگئی ہیں اور سرمایہ کاری ملک چھوڑ رہے ہیں،تبدیلی سرکار نے ملک بھر میںمعاشی بحران کو جنم دے کر عوام کے چولہے ٹھنڈے کردئیے ہیں اور اب آٹا کی قیمت میںد س روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوںنے معاشی بد حالی کے ختم ہونے کے دور دور امکانات نہیں ہیں اور ہر طرف بے یقینی کی صورت حال ہے ، عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے ، عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے کسی حکومت رہنما کے پاس لائحہ عمل موجود نہیں ہے ، لاقانونیت عروج پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ہی وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کردیا ہے، ان حالات میں یہاں کون سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کا تعلق سیاسی استحکام سے ہے ، تحریک انصاف کی حکومت میں سیاسی استحکام نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے ، حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑ چکی ہے ،ہر طرف افراتفری کی صورت حال ہے ، عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں