مثالی معاشرے کی تشکیل میںمساجد کاکردارانتہائی اہم ہے،ڈاکٹرراغب نعیمی

آئمہ وخطبا ء سیرت النبی ؐ کے روشنی میں قوم کی درست سمت رہنمائی کریں، ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ

اتوار 19 جنوری 2020 16:11

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ مثالی معاشرے کی تشکیل میںمساجد کاکردارانتہائی اہم ہے،آئمہ وخطبا ء سیرت النبی ؐ کے روشنی میں قوم کی درست سمت رہنمائی کریں،مدارس دینیہ تعلیم وتربیت کے اہم مراکز ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںمرکزی صدرنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرمفتی حسیب قادری،معروف ماہرتعلیم پروفیسر لیاقت علی صدیقی،ممتاز مذہبی سکالر مفتی انتخاب احمدنوری،مولانا ضیاء ا للہ نورانی،چیئرمین ادار ہ پیام امن پیر سید شہباز احمدسیفی،ناظم اعلی ادارہ نعیم القرآن مفتی نعیم احمد صابری،مفتی صدیق احمد،مولانا محمدافضل نعیمی،مولانا نوید اشرف نعیمی،حافظ شاہد محمود،مولانا غلام یاسین باروی،مولانا اظہر علی نعیمی ، پروفیسر شاہد اقبال،قاری مبشر احمد،حافظ محمدسلیم نعیمی سمیت دیگر نے بھرپورشرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںلاہورسمیت پنجاب بھر میںدورس قرآن اور دورس حدیث کے انعقاد کے حوالے سے مشاورتی کی گئی۔اجلا س میں مدارس کے رجسٹریشن کے معاملات بھی زیر غور آئے، نئے نصاب اور امتحانی نظام پر بھی بات چیت کی گئی۔نعیمین ایسوی ایشن کے ضلعی صدوراورجنرل سیکرٹریز کے انتخاب کے سلسلہ میںکمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس مو قع پر مفتی ندیم قمرکی چچی جان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔اجلاس کے اختتام پر عالم اسلام کی سربلندی اورملک قوم کی سلامتی کے لئے پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے خصوصی دعاکرائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں