تھانہ چوہنگ کے علاقے میں تعویز گنڈوں کے الزام میں شوہر نے اپنی بیوی کو ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کردیا

جمعرات 23 جنوری 2020 00:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) تھانہ چوہنگ کے علاقے میں تعویز گنڈوں کے الزام میں شوہر نے اپنی بیوی کو ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کردیا۔بتایاگیا ہے کہ لاہور میںشوہر نے تعویز گنڈوں کے الزام میں بیوی کو ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ملزم 65سالہ نور محمد نے اپنی 55سالہ بیوی مریم کو سر میں ہتھوڑے مار کر قتل کیا۔ مقتولہ مریم پانچ بچوں کی ماں تھی اور نور محمد کی دوسری بیوی تھی۔ ملزم قتل کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چوہنگ پولیس نیجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں