حکومت جلد رفو چکر ہونے والی ہے،عثمان بزدار کی تبدیلی کیلئے صرف 12ووٹوں کی ضرورت ہے‘سمیرا کومل

قوم کا اربوں روپے بچانے کی دعوے کرنے والے کفاعت شعاری کے نام پر شاہ خرچیاں کررہے ہیں‘رکن اسمبلی

جمعرات 23 جنوری 2020 00:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ جعلی حکومت جلد رفو چکر ہونے والی ہے،عثمان بزدار کی تبدیلی کیلئے صرف 12ووٹوں کی ضرورت ہے،مسلم لیگ (ن) جب چاہیے پنجاب میں حکومت بناسکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجاب میں عثمان بزدار برائے نام وزیراعلیٰ رہ گئے ہیں۔

سولہ ماہ کے دوران پنجاب میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

قوم کا اربوں روپے بچانے کی دعوے کرنے والے کفاعت شعاری کے نام پر شاہ خرچیاں کررہے ہیں۔اورنج لائن ٹرین کو سفید ہاتھی کہنے والے اس کے ساتھ سلفیاں بناکر شوق پورے کررہے ہیں۔شہبازشریف اور ان کی ٹیم نے جتنی محنت اور لگن سے پنجاب کو سنوارہ ہے بزدار حکومت کے نااہل وزیروں نے اتنی لگن سے ہی پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا بہت جلد عوام کی اس نا اہل حکمران طبقے سے جان چھوٹنے والی ہے۔تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے ملک میںدو نظام بنادیے ہیں۔امیر کیلئے الگ سسٹم اور غریب کیلئے الگ سسٹم بنادیا گیا ہے۔جس ملک کا وزیر اعظم اپنی کم تنخواہ کا رونا روئے وہ ملک و قوم کا خیرخواہ کیسے ہو سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں