ایل ڈبلیو ایم سی افسران کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ ، صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

محکمہ شہریوں کو صفائی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں سر گرم عمل ہے،ترجمان

جمعرات 23 جنوری 2020 00:40

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی پاک بنگلہ دیش میچز کے حوالے سے صفائی کے خصوصی اقدامات کی ہدایت جاری، اس سلسلے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر احمد طحہ ،جی ایم آپریشن اور سربراہ کمیونیکیشن نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا،ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق افسران نی قذافی سٹیڈیم کے تمام انکلوزرز ،اندرونی و بیرونی حصوں، واش رومز اور پارکنگ ایریاز کا دورہ کیااوربہتر صفائی انتظامات پر ورکرز کی حوصلہ افزائی بھی کی،ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی نے کہاکہ میچز کے دوران بھی بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گاتاکہ شہریوں کو صاف ستھرے ماحول میں میچز دیکھنے کا موقع ملے ،انہوں نے کہا کہ محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں سر گرم عمل تاہم ادارے کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے، جی ایم آپریشن نے کہا کہ شائقینِ کرکٹ سے خصوصی اپیل ہے کہ میچز کے دوران سٹیڈیم کے اندر اور باہر کوڑا کرکٹ ہر گز نہ پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دان میں ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں