ہوم کراؤڈ کے سامنے قومی ٹیم کی قیادت کرنا بچپن کا خواب تھا ، کپتان قومی ٹی ٹونٹی ٹیم بابراعظم

جمعرات 23 جنوری 2020 00:40

ہوم کراؤڈ کے سامنے قومی ٹیم کی قیادت کرنا بچپن کا خواب تھا ، کپتان قومی ٹی ٹونٹی ٹیم بابراعظم
لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) دنیائے کرکٹ کے سب سے بہترین بیٹسمین، بابراعظم بنگلہ دیش کے خلاف کل سے شروع ہونے والی سیریز میں پاکستان کی قیادت کررہے ہیں۔ 25 سالہ کرکٹر 13 سال قبل اسی گراؤنڈ میں بال پکر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں، وہ 2007میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بال پکر رہے۔

(جاری ہے)

بابراعظم نے ستمبر 2016 میں پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا تاہم 4 سال بعد دائیں ہاتھ کے بیٹسمین آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے، ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ساتویں بہترین بیٹسمین ہیں۔وہ دنیائے کرکٹ میں دوسرے بیٹسمین ہیں جن کی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں رنز بنانے کی اوسط 50 سے زائد ہے۔ وہ 36 ٹی ٹونٹی میچوں میں50.17 کی اوسط سی1405 رنز بناچکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں