آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان نے سپر لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

جمعرات 23 جنوری 2020 00:40

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے سپرلیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرلیا ہے۔ بدھ کیروز قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حارث کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت زمباوے انڈر 19 ٹیم کو 38 رنز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ 2020 میں گروپ سی کے میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نیپہلے کھیلتے ہوئیمقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں زمباوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم 47ویں اوور میں 256 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ 48 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلنے پرپاکستان کیمڈل آرڈر بیٹسمین محمد حارث کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں