صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے سی سی ٹی کنٹرول روم اور عارضی ہسپتال کا معائنہ کیا

جمعرات 23 جنوری 2020 00:40

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے بدھ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم اور سپورٹس بورڈ پنجاب، جنرل ہسپتال کے باہمی تعاون سے پاک بنگلہ دیش ٹی 20کرکٹ سیریز کے لئے قائم کئے گئے 20بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال کا معائنہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے گزشتہ برسوں میں ملک میں دہشت گردی کی لہر کی وجہ سے غیرملکی ٹیمیں پاکستان آنے سے انکار کرتی رہیں، اب اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سکیورٹی اداروں کی کاوشوں سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے غیر ملکی ٹیمیں تسلسل کے ساتھ پاکستان آرہی ہیں، حال ہی میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیل کر گئی ہے، اب بنگلہ دیش کی ٹیم آرہی ہے اس کے بعد پی ایس ایل شروع ہوگی اور اس کے ساتھ ہی کبڈی ورلڈ کپ بھی شروع ہورہا ہے جس میں بھارت سمیت 10ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیموں کی بھرپور مہمان نوازی کریں گے اور ان کو مکمل سکیورٹی بھی دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی کی وجہ سے لاہور کے شہریوں کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کا بھی حل تلاش کرلیا گیا ہے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ایک فائیو سٹار ہوٹل بنا رہے ہیں جو بھی انٹرنیشنل ٹیم آئے گی وہ یہاں پر قیام کرے گی، ان کی پریکٹس کا بھی انتظام نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں