لاہور ہائیکورٹ، گندم درآمد کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کونوٹس جاری

جمعرات 23 جنوری 2020 17:58

لاہور۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے گندم درآمد کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئی24جنوری کوجواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کسان بچاؤ تحریک کے صدر ناصر جاوید گھمن نے موقف کے حق میں دلائل دئیے ،عدالت نے وفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں