گاڑیوں کی نمبر پلیٹس جاری نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعرات 23 جنوری 2020 17:58

لاہور۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) محکمہ ایکسائز پنجاب کا شہریوں کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس جاری نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دائر کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹریشن کا عمل مکمل نہ ہونے سے گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کئی کئی ماہ تک جاری نہیں ہورہیں،شہریوں سے دو سال پہلے فیسیں وصول کرنے کے باوجود محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹ اور کاغذات جاری نہیں کئے، محکمہ ایکسائز کی جانب سے نمبر پلیٹ اور کاغذات نہ دینے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،استدعاہے کہ عدالت نمبر پلیٹس اور کاغذات نہ دینے پر ذمہ دار افسروں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں