تحریک انصاف کی دھڑے بندیاں اب عمران خان کی راہ میں بھی رکاوٹ بن رہی ہیں،سعدیہ تیمور

جمعرات 23 جنوری 2020 19:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی دھڑے بندیاں اب عمران خان کی راہ میں بھی رکاوٹ بن رہی ہیں ۔عمران خان مخصوص گروپ کے قریب ہونے کی وجہ سے پارتی میں متنازعہ ہوگئے ہیں۔ عمران خان روز کسی نہ کسی حکومتی عہدیدار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیںمگراپنے گربیان میں نہیں جھانکتے ۔

پوری تحریک انصاف ان سے چیئر مین شپ چھوڑنے کا مطالبہ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں میرٹ ،شفافیت اورترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔ پنجاب میں لیگ ن نے عوام کی فلاح و بہبود، انہیں تعلیم ،صحت اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر اربوں روپے صرف کیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے ک بعد پنجاب میں ترقیاتی پروگرام بندہوگئے ہیں،پنجاب میں اب ترقی کا سفر رک گیا ہے اور ہر کوئی اب شہبازشریف کو دوبارہ اقتدار میںلانے کا مطالبہ کررہا ہے، عوام کو علم ہے کہ شہبازشریف ہی ان کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں