شریف فیملی نے منظم ہوشیاری سے کر پشن ریکارڈ قا ئم کیی:ڈاکٹر شاہد صدیق

جمعرات 23 جنوری 2020 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شریف فیملی نے منظم ہوشیاری سے کر پشن کے ریکارڈ قا ئم کیے، شہباز ، حمزہ اور سلمان شہباز کی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین کے انکشاف سے لیگیوں کو ڈوب مر نا چاہیے، شریف خاندان کے خلاف نیب کی تحقیقات میں ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہنیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی بے نامی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین کی تعداد زیادہ ہے۔ تحقیقات کے دوران میسرز یونی ٹاس، گڈ نیچر، یونی سٹیل، وقار ٹریڈنگ اور مقصود اینڈ کمپنی میں گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوئیجو اس با ت کی تصد یق ہے کہ شر یف فیملی نے ملک اور قوم کا پیسہ با پ دادا کی جا گیر سمجھ کر لو ٹا اور لو ٹ مار کو چھپانے کیلئے کئی راہیں اختیارکیں۔

انہو ں کہ انتہا ئی ا فسو س کی با ت ہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے ایف بی آر سمیت دیگر اداروں میں کمپنیوں سے متعلق غلط کوائف جمع کروائے۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف فیملی نے ٹیکس چوری کرنے کے لیے اخراجات زیادہ ظاہر کیے جس میں گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں بھی شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں