مریضوں کی ڈاکٹروں تک رسائی کیلئے ہسپتال میں اوپن ڈور پالیسی کو فروغ دیا جائیگا، ایس ایم اے ڈاکٹر فیض الحسن

جمعرات 23 جنوری 2020 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے نئے ہونے والے تعینات ایس ایم اے کاہنہ ہسپتال ڈاکٹر فیض الحسن نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کی انتظامی ڈاکٹروں تک آسان رسائی کیلئے کاہنہ ہسپتال میں اوپن ڈور پالیسی کو فروغ دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاہنہ ہسپتال میں میٹنگ کے دوران کیا، اس دوران ایڈمنیسٹریٹرعدنان محبوب، احمد سہیل، قمر عباس، شعیب ،میجر کامران،میجر پیر زادہ ،سجاد شاکر اور ڈاکٹرز ، میل نرس شیراز ، پیرا میڈیکل سٹاف اورسکیورٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شرکاء میں موجود ایڈمنیسٹریٹرعدنان محبوب، میل نرس شیراز،سکیورٹی اہلکار اللہ داد، نے ہسپتال کے مختلف انتظامی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹرفیض الحسن نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ احسن طریقے سے پیش آئے ۔کسی بھی مریض کیساتھ بد کلامی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ اتنی بڑی عمارت مریضوں کی صحت یابی کیلئے بنائی گئی ہے یہا ں آئے مریض کو موجود ہر سہولت سے مستفید کرنا آپ کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ گائنی کے مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا اور انشاء اللہ اس چیلنج سے بھرپور طور پر نمٹیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں