عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

جمعرات 23 جنوری 2020 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام دو روزہ ختم نبوت کورس جامع مسجدزبیر گلشن راوی لاہور میں منعقد ہوا۔پہلے دن عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مر کزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،دوسرے دن شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا ، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز نے لیکچرز دیئے ۔

کورس میں مختلف موضوعات ،عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت ، کذبات مرزا ، حیات حضرت عیسی ؑ ،قرب قیامت آنے والے حضرت عیسی ؑ اورحضرت مہدی ؓ کی علامات اور نشانیاں اور ان جیسے متعددموضوعات پر سیر حاصل گفتگوہوئی ۔مولانااللہ وسایا نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

قایانیت چند شکوک وشبہات کا نام ہے ،دلائل کی دنیا میں قادیانیوں کے پاس کو صحیح دلیل نہیں ۔ عقیدہ ختم نبوت قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ اور ذخیرہ احادیث میں سے دوسو دس احا دیث مبارکہ سے ثابت ہے ۔ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے اپنے لیکچر میں کہا کہ تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول سہل اور آسان ذریعہ ہے عقیدہ ختم نبوت ادلہ اربعہ سے ثابت ہے ۔

اللہ نے اس امت کو اجماع امت کی دولت سے نوازا جبکہ پہلی امتوں کو اجماع امت عطانہیں کیا گیا اور امت محمدیہ نے بھی کمال کر دیا سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا ۔آخری دن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی ۔ختم نبوت کورس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔شرکاء کورس کو اعزازی اسناد،ختم نبوت کے متعلق معلوماتی لٹریچراور کتب دی گئیں۔اس موقع پریونٹ گلشن راوی کے امیر مولانا عزیز الرحمن، مولانا مشہوداحمد، مولانا مسعود احمد، مولانا حبیب الرحمن ضیاء، مجلس یونٹ گلشن راوی کے اراکین محمدابراہم، بھائی محمود، مولانا وسیم اللہ سمیت کئی علماء اور کار کنان موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں