مسا بقتی گرانٹ کا پرو پوزل لکھنے کے مو ضو ع پرتین روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتا م پذیر

جمعرات 23 جنوری 2020 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف ما ئیکرو بیا لو جی نے انسٹی ٹیو ٹ آف پبلک ہیلتھ کے با ہمی اشتراک سے مسا بقتی گرانٹ کا پرو پوزل لکھنے کے مو ضو ع پرتین روزسے ٹرینرز کی جاری ٹریننگ ورکشاپ کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذشتہ روز سٹی کیمپس کی ویٹر نری اکیڈمی میں کیا۔

تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں ما ہرین نے شر کا کو پروپوزل کے اہم جزو، قومی اور بین الاقوا می فنڈنگ ایجنسیو ں،مسا ئل کی نشا ندہی، اشتراک و تعاون کو قائم کر نے، منطقی فریم ورک کا تجزیہ کر نے ،بجٹ اور بز نس پلان بنا نے کا طریقہ کار،لٹریچر سرچ اور پرو پوزل لکھنے کے بارے میں مختلف مو ضو عات پر تفصیلی لیکچرز دیئے۔

(جاری ہے)

اختتا می تقریب کی صدارت وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعو د ر بانی نے کی اور شر کا و ریسورس پر سنز کے در میا ن سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹرطا ہر یعقوب، پروفیسرڈاکٹر زر فشا ں طا ہر کے علا وہ انسٹی ٹیو ٹ آف پبلک ہیلتھ سے شرکا کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

اُس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹرمسعود ربا نی نے شر کا کو نصیحت کی کہ یہ اب آپ پر ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ جو نا لج آپ نے اس ٹریننگ ورکشاپ میں سیکھا ہے وہ دوسر ے پرو فیشنلز اور تحقیق کا رو ں تک بھی پھیلا ئیں۔ اُ نہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یو نیورسٹی کے و سا ئل تحقیق کا رو ں کی عملی معا ونت کے لیئے ہمیشہ حا ضر ہیں نیز معلو ما تی تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد کروا نے پر آرگنا ئزر کی کا وشو ں کو بھی سرا ہا۔

دریں اثنا یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے سینئر ٹیو ٹر آفس نے حکو مت پنجاب کے با ہمی اشترا ک سے قیمت پنجاب مو بائل ایپ کے مو ضو ع پر آ گا ہی سیمینار کا انعقاد کیا ۔ جس میں ما با ئل ایپ کے استعمال اور فوائد کے بارے میں بتا یا گیا۔ صو با ئی حکو مت کی جانب سے متعارف کروا ئی گئی قیمت پنجاب مو بائل ایپ کے زریعے صا رف روزمرہ کی اشیا ء خوردو نو ش (پھل،سبز یو ں) کے دام کے بارے میں رہنما ئی با آ سا نی حا صل کر سکتے ہیں نیز مو با ئل ایپ کے زریعے ما رکیٹ کے طے شدہ دام سے زیا دہ قیمت وصول کر نے والے دوکاندار کے خلا ف شکا یت بھی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں