سٹی ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

07 گینگز کے 18ملزمان کو گرفتار،11لاکھ37ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال بر آمد

جمعرات 23 جنوری 2020 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پر سٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی سٹی ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث191ملزمان گرفتار کر لیئے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث07 گینگز کے 18ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی11لاکھ37ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی26 پسٹلز،01رائفل اورگولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی31 منشیات فروشوں کے قبضہ سی05کلو گرام سے زائد چرس اور792لِٹر شراب برآمد کی گئی۔ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چوری،امانت میں خیانت،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب06 اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ12عدالتی مفروران کوگرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر11ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں