ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر کے چار مقامات پر خصوصی صفائی آگاہی مہم کا انعقاد

جمعرات 23 جنوری 2020 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) ایل ڈبلیو ایم سی شعبہ کمیونیکیشن کی جانب سے لبرٹی گول چکر، منی مارکٹ، فردوس مارکٹ، سیون اپ پل پر صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔اس سلسلہ میں شہر کے چار مقامات پر خصوصی ٓگاہی کیمپ بھی لگایا گیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی سوشل مو بلائزرز نے راہگیروں اوردکانداروں کو اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کے حوالے سے تلقین کی اور آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔

اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر کو اپنے گھر کی طرح صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔8 ہزار سے زائد ورکرز شہر کو صاف رکھنے میں دن رات محنت کر رہے ہیں وہیں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کچرا ادھر ادھر پھینکنے کے بجائے کوڑے دان میں ڈالیں اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

تر جمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ محکمہ کی جانب سے صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

شہر کی شاہراہوں، گلیوں،محلوں اور مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیادوں پر آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔شہریوں کو چاہیئے کے ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور کچرا کوڑے دان تک پہنچائیں۔ شہری صفائی کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1139 یا کلین لاہور موبائل ایپ کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں