اقلیتی رکن منیر مسیح کھوکھر کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر رمیش سنگھ اروڑا نے حلف اٹھا لیا

جمعہ 24 جنوری 2020 00:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن منیر مسیح کھوکھر کے انتقال سے خالی ہونے والی پنجاب اسمبلی کی نشست پر رمیش سنگھ اروڑا نے حلف اٹھا لیا جس کے بعد ایوان میں سکھ اراکین کی تعداد دو ہو گئی ۔حلف اٹھانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ اعتماد کا اظہار کرنے پر اپنی قیادت اور پارٹی کا شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق سمیت (ن) لیگ کے رہنمائوں کا بے گناہ پابند سلاسل رکھا گیا ،رانا ثنااللہ کو بے گناہ سزا دی گئی ، اپوزیشن کے تمام اراکین کو رہا کیا جائے تاکہ مل کر حکومت کو بتائیں کہ عوام جو مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اس بحران پر کیسے قابوپاناہے ۔ انہوں نے کہا کہ ۔حکومتی رکن مہندر پال سنگھ نے کہا کہ رمیش سنگھ اروڑا کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتاہوں ،سکھ قوم کو بھی مبارک دوں گا کہ ایک اور سکھ ایوان میں آیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں