ضلعی انتظامیہ اور سپر سٹورز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

ہڑتال ختم کر دی گئی ،شہری سپرسٹورز میں قائم ڈی سی کائونٹرز سے اشیاء خرید سکیں گے ‘ عہدیداروں کی پریس کانفرنس

جمعہ 24 جنوری 2020 00:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) ضلعی انتظامیہ اور سپر سٹورز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ، ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو پرائس کنٹرول کمیٹی میں نمائندگی دینے کی یقین دہانی کر ادی گئی ۔ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز اور جنرل سیکرٹری عمران سلیمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سے مذاکرات ہوئے جو کامیاب رہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے ہمارے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں جس کے بعد شہری سپرسٹورز میں قائم ڈی سی کائونٹرز سے اشیاء خرید سکیں گے ۔ انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی میں ہمارے عہدیداروں کو نمائندگی دینے کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے ۔جرمانوں،گرفتاریوں اور ہراساں کرنے کے حوالے سے بھی تحفظات کو سنا گیا ہے اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آئندہ ناجائز گرفتاری اور جرمانے نہیں کئے جائینگے ۔ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد سپرسٹورز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر کے اشیاء کی دوبارہ فروخت شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں