میدے کی بوری میں 200روپے اضافہ ،قیمت 4700روپے تک پہنچ گئی

جمعہ 24 جنوری 2020 11:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) مارکیٹ میں میدے کی بوری کی قیمت میں 200روپے تک اضافہ ہو گیا جس کے بعد قیمت 4500روپے سے بڑھ کر 4700روپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ میدے کی قیمتوں اور یوٹیلٹی بلز کے نرخ بڑھنے وجہ سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کرنا نا گزیر ہو گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے کرکٹ میچز کے انتظامات میں مصروف ہونے کی وجہ سے 28جنوری تک کا وقت لیا ہے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں