اپوزیشن کو قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے،رہنماء پی ٹی آئی مومنہ وحید

جمعہ 24 جنوری 2020 16:25

اپوزیشن کو قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے،رہنماء پی ٹی آئی مومنہ وحید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ قومی مفاد اور سلامتی کے معاملے پر قانون سازی کیلئے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے،حمزہ شہباز کی پنجاب اسمبلی میں تقریر زمینی حقائق کے منافی،وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ(ن) سنجیدہ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی اور ایوان کو چلانا حکومت و اپوزیشن دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اپوزیشن جانتی ہے کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی پارلیمنٹ پر ہیں پھر بھی وہ ضدی اور ناراض بچے کا کردار ادا کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو تنخواہوں کی ادائیگی قوم کے پیسوں سے ہی جاتی ہیں اس لیے انہیں قومی مفاد اور قومی سلامتی کے معاملے پر قانون سازی کیلئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ ذمہ داری حکومت پر ہے اور وزیر اعظم عمران خان بھی چاہتے ہیں کہ موثر قانون سازی کے ذریعے یہ معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچے، تاہم اپوزیشن مطالبات منوانے کیلئے حربے استعمال کر رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں