پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار آخرکار وزیراعظم عمران خان کابھی اعتمادکھوچکے ہیں، ملک محمد افضل کھوکھر

جمعہ 24 جنوری 2020 20:16

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار آخرکار وزیراعظم عمران خان کابھی اعتمادکھوچکے ہیں لیکن اس اعلیٰ عہدے کیلئے اپنی پارٹی میں اندرونی لڑائی کے خطرے کے باعث وہ انہیں تبدیل کرنے کاجلد بازی میں فیصلہ نہیں کریں گے۔لہٰذا جب وزیراعظم نے نیا چیف سیکرٹری لانے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے ٹرانسفر اور پوسٹنگ، ترقیاتی کام تیزکرنے اور میڈیا امیج بہترکرنے کیلئے اس کی تشہیر کرنے کے حوالے سے انہیں کچھ فیصلے لینے کیلئے بااختیار بھی بنایا۔

اس کے علاوہ انہیں اسلام آباد سے منظوری لیے بغیر کوئی بھی سمری وزیراعلیٰ کو براہ راست نہ بھیجنے کی کچھ مخصوص ہدایات بھی دی گئیں۔

(جاری ہے)

اگریہ رپورٹس درست ہیں کہ چیف سیکرٹری کو قابوکرنے کیلئے پی ٹی آئی کے 20 ایم پی ایز کے فارورڈ بلاک کے پیچھے بزدارخود ہیں تویہ ان کے حق میں نہیں ہو گا اور وزیراعظم خود بھی اسے پسند نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفے کے لیے قرار داد جمع کرا دی گئی؂ ہے ،قرارداد کے متن میں بیان کیا گیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی سرپرستی میں پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ،وہ فی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔کہاگیا ہے کہ پنجاب میں ایک بھی میگا پروجیکٹ شروع نہ ہونے کے باوجود 300 فیصد کرپشن بڑھ گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں