کرپشن کی نشاندہی کرنے والے عالمی ادارے کی رپورٹ غیرمصدقہ ہے،چودھری آصف علی سندھو

جمعہ 24 جنوری 2020 20:16

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چودھری آصف علی سندھو نے کہا کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے عالمی ادارے کی رپورٹ غیرمصدقہ ہے انہوںنے کہا کہ مذکورہ ادارے کو اپنی ساکھ کا جائزہ لینا چاہیے، جنہوںنے سابق دور میں (ن) لیگ کی قیادت کوپذیرائی بخشی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ادارے کے سربراہ کو (ن) لیگ نے نوازا اور سفیر مقررکیا تھا، اب ان کی رپورٹ کو کون مانے گا،یہ رپورٹ شفاف نہیں، ہمیں اس پر تحفظات ہیں اور ہم رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاسب سے زیادہ کرپشن مشرف پھر عمران خان کے دور میں ہوئی ہے، یہ بھی دعویٰ کیا گیاکہ تیسرے نمبرپرپیپلزپارٹی اور چوتھے نمبرپر (ن) لیگ کے دورمیں کرپشن ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن اور کرپٹ عناصر سے سمجھوتا کیا اور نہ کریں گے، کرپشن کنگز شفافیت رپورٹ اپنے گناہ چھاپنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عوام کے خلاف کرپشن کا جو گناہ انہوں نے اپنے دور میں کیا وہ چھپنے والا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کا نصب العین ہے، عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت احتساب کا ایجنڈا لے کر آئی ہے، اس عوامی ایجنڈے کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں