ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ

پاک بنگلہ دیش بین الاقوامی میچز کے حوالے سے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 24 جنوری 2020 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے پاک بنگلہ دیش میچ سے قبل قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور میچز کے حوالے سے جاری صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جی ایم آپریشن، سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر افسران بھی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ تھے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے قذافی سٹیڈیم کے اندرونی اور بیرونی حصے ،سٹیڈیم کے تمام انکلیوثرز، واش رومز، اور پارکنگ سٹینڈسمیت دیگر جگہوں پر صفائی انتظامات چیک کیے۔

وزٹ کے دوران ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے قذافی سٹیڈیم کے اندرونی اور بیرونی حصے میں صفائی انتظامات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنے کی ہدایات جاری کیں اور ورکرز کو صفائی کے احسن انتظامات پر سراہا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جی ایم آپریشن کا کہنا تھا کہ محکمہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں سر گرم ہے ا ور ادارے کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے قذافی سٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں اور شائقین کرکٹ کو صاف ستھرے ماحول میں بین الاقوامی میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ سٹیڈیم کو صاف رکھنے کے لئے محکمے کے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں وہیں شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ وہ سٹیڈیم کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کا ساتھ دیں اورمیچز کے دوران کوڑا کرکٹ سٹیڈیم کے اندر اور باہر پھینکنے کی بجائے نصب کردہ کو ڑے دانوں میں ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں