لاہور،ضلعی انتظامی ا فسران کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر گرینڈ مارکی سیل کر دی

جمعہ 24 جنوری 2020 22:29

لاہور۔24 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی کی، اے سی شالیمار نے لاہور گرینڈ مارکی کی چیکنگ کی اورون ڈش کی خلاف ورزی پر اسے سیل کر دیا ، یہ کارروائی تحصیل شالیمار زون میں کی گئی،ڈی سی دانش افضال کاکہنا ہے کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں