حکومت کے خلاف سازشیں کرنے اور بہتان لگانے والوں کو ہمیشہ شکست کا سامنا ہوگا‘انصرمجیدخان

حکومت کو ناکام کرنے والی کرپٹ مافیا اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی‘وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب

جمعہ 24 جنوری 2020 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کے اپنے طوطے اُڑے ہوئے ہیں۔ٹی وی پر ہیرو بن کر حکومت مخالف بیانات دینے سے تبدیلی نہیں آتی۔حقیقی تبدیلی عوام کے ووٹوں کی طاقت اور خدمت سے آتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرانصرمجید خان نے مزیدکہاکہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے اور بہتان لگانے والوں کو ہمیشہ شکست کا سامنا ہوگا۔

تحریک انصاف پاکستان نے کبھی بھی الزامات کی سیاست پر یقین نہیں رکھا۔وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں۔حکومت اور فوج ملکی معاملات میں ایک ہی پیج پر ہیں۔انصرمجید خان نے کہاکہ حکومت کو ناکام کرنے والی کرپٹ مافیا اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی۔ملکی ترقی اور رہنمااصولوں پر کبھی بھی سمجھوتا نہیں کیا۔عمران خان کے سپاہی بن کر ہمیشہ قوم کی خدمت کی اورکرتے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں