پنجاب میں 10 سپیشل اکنامک زونز بنائے جا ئیں گے ،لاہور میں سپیشل اکنامک زون کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا‘رفاقت علی گیلانی

حکومت نے پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے بے پناہ کام کیا ہے، پنجاب میں مذہبی سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے‘پی ٹی آئی ورکرز سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 24 جنوری 2020 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) حکومت پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں 10 سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیںاس سلسلہ میں جلدلاہور میں سپیشل اکنامک زون کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا،سپیشل اکنامک زونز میںسرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں اورحکومت پنجاب نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے،حکومت ان سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

پی ٹی آئی کے ورکروں سے ملا قات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کے حوالے سے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ مختلف غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفود سیتعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ، سیاحت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اوردیگر ممالک ترقی اورخوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنر ہیں۔

پنجاب میں تعلیم،صحت اور دیگرسماجی شعبوں میں بہتری کیلئے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے بے پناہ کام کیا گیا ہے۔ پاکستان خصوصاً پنجاب میں مذہبی سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شعبہ صحت میں نئی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔

سرکاری ہسپتالوں میں 9 ہزار بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ نئے ہسپتالوں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کو بہتر بنانے پر پوری توجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی کیلئے بجٹ میں 35 فیصد فنڈز رکھے گئے ہیںاور ان فنڈز کے کسی اور جگہ یا کسی دوسرے منصوبے میں منتقل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

پاکستان معاشی ترقی کے سفر پر ٹیک آف کر چکا ہے اور ہم دیگر ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طر فہ تعاون بڑھانے کا بہت پوٹینشل ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام کو حکومت کا زبردست منصوبہ قرار دیا ہے اور وہ سپیشل اکنامک زونز میں تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تاریخی ورثہ بے مثال ہے۔ شعبہ سیاحت میں غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب حکومت کی معاونت کریں گے ا ور پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم، صحت ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں