مجموعی طور پر دس ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے ،پاکستان نے آٹھ ،بنگلہ دیش نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی

جمعہ 24 جنوری 2020 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک مجموعی طور پر دس ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے آٹھ جیتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستان کی سرزمین پر صرف ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اپریل 2008 میں کراچی میں کھیلا گیا جو پاکستان نے ایک سو دو رنز سے جیتا تھا۔ یہ پاکستان کی سرزمین پر کھیلا گیا اولین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل بھی تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں