پولیس ٹیلی کمیونیکشن برانچ میں ترقی کا عمل تیز کردیا‘ ڈی آئی جی شاہد جاوید

ٹیلی کمیونیکیشن برانچ کو پنجاب پولیس کا روشن چہرہ بنا کر پیش کیا جائے گا‘ایس ایس پی صادق ڈوگر

جمعہ 24 جنوری 2020 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) ڈی آئی جی (ٹیلی ) شاہد جاوید نے کہا ہے کہ پولیس ٹیلی کمیونیکشن برانچ میں ملازمین کی محکمانہ ترقی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ ترقی پانے والوں کو اب زیادہ ذمہ داری سے کام کرنا چاہیئے۔ قربان لائنز لاہور میں کانسٹیبل سے حوالدار کے عہدے پر ترقی پانے والے ملازمین کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن برانچ کے تمام ملازمین کے لئے 8 گھنٹے کی شفٹ یقینی بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اب یہ ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے مقررہ اوقات کار میں محنت اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں۔ تقریب میں ڈی آئی جی (ٹیلی ) شاہد جاوید، ایس ایس پی صادق علی ڈوگر، ایس پی موبائل بلال ظفر اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ندیم صدیق نے ترقی پانے والوں کو رینک لگائے۔ ایس ایس پی صادق علی ڈوگر نے اپنے خطاب میں ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیلی کمیونیکیشن برانچ کو پنجاب پولیس کا ایک روشن چہرہ بنا کر پیش کیا جائے گا۔ ملازمین کی ترقی دے کر ان کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا گیا ہے۔ جونئیر رینک کے ملازمین کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں