ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان /بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز دوسرے دن کی تیاریاں بھی عروج پر رہیں

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:26

لاہور۔25 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے پاکستان /بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کی دوسرے دن کی تیاریاں بھی عروج پر رہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر پاکستان /بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے تمام تر انتظامات کو احسن طریقے سے انجام دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک انتظامات کو خود مانیٹر کر تے رہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے شائقین کے لئے فری شٹل سروس کی فراہمی کو یقینی بنا یا۔انہوں نے کہا کہ ایف سی کالج پارکنگ میں شٹل سروس شائقین کو قذافی اسٹیڈیم تک لے جاتی رہی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ سیکیورٹی کے بھی اعلیٰ انتظامات کئے گئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں