افسران چکیوں پر آٹا کی 45 روپے فی کلو فروخت کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:26

لاہور۔25 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران چکیوں پر آٹا کی 45 روپے فی کلو فروخت کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے تحصیل کینٹ کے علاقے میں چیکنگ کی۔اے سی کینٹ نے کہا کہ تحصیل کینٹ میں آٹا چکیوں پر 45 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا کی فروخت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کہیں بھی 45 روپے سے زائد قیمت پر آٹا فروخت نہیں کیا جا رہا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ شہری آٹا چکیوں پر 45 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا خرید سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں