پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شیخو پورہ روڈ لاہور پر بڑی کارروائی،مضر صحت بسکٹ اور سنیکس تیار کرنیوالی فیکٹری سیل

ہزار کلو تیار مال، ایک ہزار کلو ناقص خام مال، بناسپتی گھی، مصنوعی مٹھاس کیمیکلز اور کھلے رنگ برآمد

اتوار 26 جنوری 2020 21:25

لاہور۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2020ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت بسکٹ اور سنیکس تیار کرنیوالی فیکٹری سیل کردی۔بھاری مقدار میں زائدالمیعاد اشیاء اور خام مال برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دوساکو چوک، شیخو پورہ روڈ لاہور پر کارروائی کے دوران مضر صحت بسکٹ اور سنیکس تیار کرنے پر ملک فوڈز فیکٹری کوسیل کردیا۔

چیکنگ کے دوران3 ہزار کلو تیار مال، ایک ہزار کلو ناقص خام مال، بناسپتی گھی، مصنوعی مٹھاس کیمیکلز اور کھلے رنگ برآمدکیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فیکٹری میںبچوں کے لیے ایکسپائر خام مال سے بسکٹ تیار کیے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

جگہ جگہ کھڑے گندے پانی اور زنگ آلود برتنوں کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔مزید برآںانتہائی ناقص سٹوریج، حشرات کی بھرمار، فوڈ لائسنس اور ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔

عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپائر خام مال سے مضر صحت بسکٹ تیار کر کے لاہور کے مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیے جاتے تھے۔ ویجیلینس سیل نے سپلائی چین کی ریکی کر کے ناقص بسکٹ تیار کرنے والی فیکٹری کا پتہ لگایا۔انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کی اشیائے خورونوش تیار کرنے والوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔قوم کے مستقبل کو ناقص اشیاء خورونوش کھلانے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں