منہاج یونیورسٹی کی عالمی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی، لاہور ڈیکلریشن کی منظوری
تعلیمی اداروں کے بین الاقوامی اقتصادی ماہرین پر مشتمل تھنکر فورم بنانے کا اعلان
اتوار 26 جنوری 2020 21:25
(جاری ہے)
چئیرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے بلاکچین کے سسٹم کو ڈویلپ کر کے اسلامی معیشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے ہمارے تعلیمی ادارے ایک مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس ضمن میں منہاج یونیورسٹی کی جانب سے اسلامک اکنامکس ایند فنانس پر عالمی کانفرنس کا انعقاد پاکستان اور مسلم امہ میں اسلامی معیشت کے فروغ میں اہم کردار اداکرسکتا ہے۔
اختتامی سیشن میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد، پرو وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شاہد سرویا،نامور اداکارپروڈیوسر اور فلم سٹار عثمان پیرزادہ، سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید ڈپٹی سیکرٹری تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چوہدری عثمان احمد چیئرمین وویمن ڈویلپمنٹ تنزیلہ عمران نے شرکت کی ۔ڈائریکٹر جنرل کیمبرج امریکہ ڈاکٹر کبیر حسن اور ڈائریکٹرجنرل آف اسلامک فنانس انگلینڈ ڈاکٹر ہمایوں ڈار نے کانفرنس کے اختتامی سیشن میں اپنے مقالے پیش کئی.اختتامی سیشن میں پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میںسابقہ وفاقی سیکرٹری فنانس ڈاکٹر مسعود خان،سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ اے پاشا،ڈائریکٹر آئی بی اے کراچی ڈاکٹر احمد علی صدیقی،فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ سلیم احمد رانجھا اور سینئر مینیجر (AAOIFI)بحرین ڈاکٹر رضوان ملک نے حصہ لیا اورطلبہ کے سوالات کے جواب دئیے۔تقریب میں ڈپٹی چئیرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جانب سے اسلامک فنانس کے موضوع پر لکھی گئی دو تحقیقی کتب کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔کانفرنس کے اختتام پر ڈپٹی چئیرمین بورڈ آف گورنرزمنہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی ریسرچ سکالرز کو ایوارڈز سے نوازا۔کانفرنس کے بہترین انتظامات پر وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد شاہد سرویا،ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر خرم شہزاد کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حقیقی تصور کے لیے حضرت عمر فاروق ؓاور عمر بن عبدالعزیز ؓکے ادوار کا مطالعہ کیا جائے اعلامیہ کو لاہور ڈیکلریشن کا نام دیا گیا۔ڈاکٹر محبوب الحسن کا ریسرچ پیپر بیسٹ پیپر قرار پایا دوسرا بیسٹ پیپر سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے پیش ہونے والا قرار پایا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
حمائمہ ملک کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
پنجاب میں بارشیں 29 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے
بارش کے باعث لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ،لیسکو نےہائی الرٹ جاری کر دیا،ترجمان
ایم ڈی واسا لاہور کی سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
محکمہ فشریز پنجاب کا صوبہ بھر میں ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام
نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے اموربارے اہم اجلاس
ضمنی انتخابات میں ووٹ بھروسے، کارکردگی اور اچھی امید کو ملا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا