لله*آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے کروناوائرس کی روک تھام اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے احکامات جاری کردئیے

[صوبے کے انٹرنیشنل ائیر پورٹس پرآنے والے چینی شہریوں کیلئے ایس پی یو فیسیلیٹیشن کائونٹر زکے ساتھ سپیشل کائونٹرز بنانے کا حکم )سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین کو حفاظتی ماسک اور بیماری کی صورت میں فوری ٹیسٹ کروانے کی ہدایات

اتوار 26 جنوری 2020 22:50

. لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین ، سرمایہ کاروں اور شہریوں سمیت سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و اہلکاروں میں کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ عمر شیخ کوجاری ہدایات میں آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے تمام چینی شہریوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ائیر پورٹس پرآنے والے چینی شہریوں کیلئے ایس پی یو فیسیلیٹیشن کائونٹر زکے ساتھ سپیشل کائونٹرزبھی بنائے جائیں جہاں سے حفاظتی اقدامات کافوری آغاز کردیا جائے ۔

ڈی آئی جی ایس پی یو عمر شیخ نے آئی جی پنجاب کے احکامات پر ایکشن لیتے ہوئے حفاظتی اقدامات کا آغاز کردیا ہے اور لاہوراوراسلام آبادایئرپورٹ پرآنیوالے چائینزکے سکریننگ ٹیسٹ کیلئے تمام تر انتظامات کر لئے گئے ہیں جہاں سے سکریننگ کے بعدایئرپورٹ سے چینی شہریوںکو روانہ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

مزید برآںپراجیکٹ سائٹس پرخصوصی حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں اور کام کرنیوالی4ہزارسے زائدچائینز،10ہزارسے زائدجوانوں کوماسک مہیاکردیئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ایس پی یوعمرشیخ نے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ڈی جی ہیلتھ کومراسلہ بھجوایا ہے کہ چائینزکی سکریننگ کیلئے خصوصی اقدامات جاری رکھے جائیں اور کروناوائرس کا مریض سامنے آنے کی صورت میں علاج کافوری انتظام کیاجائے۔مزید برآںکرونا وائرس کے حوالے سے آئی جی پنجاب کو رپورٹ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہاہے کہ سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے تمام چینی ماہرین ، سرما یہ کاروں اور شہریوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے اور اس سلسلے میں تمام تر حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ایس پی یو کانسٹیبلری کو حفاظتی ماسک فراہم کر دئیے گئے ہیں ۔

چینی شہریوں کے سکریننگ ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں ، ملتان سمیت دیگرکیمپس میں کرونا وائس کی علامات اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا جارہا ہے اور فورس میں نچلی سطح پر اس حوالے سے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ڈی ایچ او ملتان کے ساتھ اس حوالے سے کلوز کوارڈی نیشن رکھی جارہی ہے تاکہ کسی بھی صورتحال میں علاج معالجے کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جاسکیں اور ان کی مشاورت سے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سی ایم ایچ حکام نے بھی سکریننگ ٹیسٹ کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ کیمپ کادورہ کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں