وزیراعلیٰ پنجاب سے وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران کی سربراہی میںینگ انٹرپینورزکی ملاقات

اتوار 26 جنوری 2020 23:25

لاہور۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران کی سربراہی میںینگ انٹرپینورز(نوجوان بزنس مینوں) کے وفدنے ملاقات کی۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں کاروبار کی فضا ء انتہائی سازگار ہے۔بزنس فرینڈلی حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ہماری حکومت نے کاروبار کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ صنعتکاری اور سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل کو جلد نمٹایا جاتا ہے۔ فائل کو کسی جگہ بلاوجہ نہیں روکا جاتا۔صنعتی سیکٹر کے فروغ کیلئے 10سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں ۔ 6سپیشل اکنامک زونز کی منظوری ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لاہور کے قریب قائداعظم اپیرل پارک کا افتتاح مارچ میں ہوگا۔

صوبے میں 4ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں۔سپیشل اکنامک زونز میں صنعتکاروں کو انڈسٹری لگانے پر خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ نئے صنعتی زونز کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔سرمایہ کا روں اورصنعتکاروں کو ہرممکن سہولتیں دیںگے۔ نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ چند سال میں صوبے بھر میں 15لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوںگے۔

لاہور،سیالکوٹ موٹر وے کو گوجرانوالہ کے ساتھ لنک کرنے کا جائزہ لیںگے جبکہ فیروزپور روڈ پر لگی انڈسٹریز کو ریگولر کرنے کے حوالے سے قواعد و ضوابط کے مطابق اقدامات کریںگے۔کاروباری سرگرمیاں تیزکرنے کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔ہم صنعتکار دوست ماحول کو پروان چڑھائیںگے۔نیا پاکستان ترقی کی طرف جا رہاہے،نیا پاکستان سرمایہ کاروں کے لئے اوپن ہے۔

سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل روایتی نظام کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔ ہم دن رات عوام کو سہولتیں دینے کیلئے کام کررہے ہیں ۔نوجوان بزنس مین آگے بڑھیں اورپنجاب میں مزید سرمایہ کاری کریں،حکومت ہر ممکن سپورٹ کرے گی۔ ینگ بزنس مینوںنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختصر عرصے میں زبردست کام کیا ہے اورسرمایہ کاری کے فرو غ میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں