وزیراعلیٰ پنجاب کا کرونا وائرس کے بعض مشتبہ کیس سامنے آنے پر سخت تشویش کااظہار

محکمہ صحت اورصوبائی انتظامیہ کو کرونا وائرس سے بچائو کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت

اتوار 26 جنوری 2020 23:25

لاہور۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کرونا وائرس کے بعض مشتبہ کیس سامنے آنے پر سخت تشویش کااظہار کیا ہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ صحت اورصوبائی انتظامیہ کو کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت اوردیگر متعلقہ ادارے کرونا وائرس کے حوالے سے چوکس رہیںاورکرونا وائرس سے بچائو کیلئے تمام ضروری اقدامات فی الفور اٹھا ئے جائیں -وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ عالمی ادارہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اورعوام کوکرونا وائرس سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن اقدام اٹھایا جائی- مشتبہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائی-انہوںنے کہاکہ علاج معالجے کے دوران احتیاطی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے موثر آگاہی مہم چلائی جائی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں