وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر صاحبزادہ محمد محبوب سلطان،رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ اور رکن پنجاب اسمبلی شہباز احمدکی ملاقات

اتوار 26 جنوری 2020 23:25

لاہور۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر صاحبزادہ محمد محبوب سلطان،رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ اور رکن پنجاب اسمبلی شہباز احمدنے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر بات چیت ہوئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل کے لئے ٹھوس میکنزم بنایا گیاہی-وزارت اعلی کامنصب عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میںقلیل مدت کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔نئے بلدیاتی نظام میںعوام حقیقی معنوں میں بااختیار ہوںگے۔ نئے بلدیاتی نظام سے پنجاب میں نئی تبدیلی آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ سٹیٹس کو ختم کر کے نیا نظام رائج کریںگے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پہلے بھی سرخرو ہوئے ہیں اب بھی سرخروہوںگے۔ عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے ۔عوامی خدمت کا سفر پوری قوت سے جاری و ساری رہے گا۔ اراکین اسمبلی سے ملاقاتوںکا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں