پنجاب بھرمیں917ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق،1039زخمی

پیر 27 جنوری 2020 16:00

لاہور۔27 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) پنجاب بھر میں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران 917ٹریفک حادثات رونماء ہوئے جن میں 13افراد جاں بحق جبکہ 621 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا،418معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیوپنجاب کے مطابق ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (65فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اور نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ203ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت245متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 71حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ 65حادثات میں69متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں