ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ

پیر 27 جنوری 2020 16:00

لاہور۔27 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے پیر کے روز فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے منڈی میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے منڈی میں تعینات ملازمین کی حاضری سبزیوں و پھلوں کے ریٹس، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، سٹاک، شکایات رجسٹر اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے منڈی میں کسان پلیٹ فارم کو چیک کیا اور کہا کہ کسان پلیٹ فارم فعال ہیں۔کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں کی فروخت جاری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے منڈی میں تجاوزات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا، انتظامیہ کو منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے منڈی میں خریداری پر آئے ہوئے صارفین سے بات چیت کی ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا پوچھا اورمنڈی کی صورت حال کے بارے میں دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں