کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے پنجاب سوشل سکیورٹی کے تمام ہسپتالوں کیلئے ہدایات جاری

مشتبہ مریض کے چیک اپ کے دوران ڈاکٹرز اپنے ناک اور منہ پر ماسک لگائیں، ڈاکٹر بابر بندیشہ

منگل 28 جنوری 2020 14:18

کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے پنجاب سوشل سکیورٹی کے تمام ہسپتالوں کیلئے ہدایات جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی تنویر اقبال تبسم کی خصوصی ہدایات پر کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے پنجاب سوشل سکیورٹی کے تمام ہسپتالوں کے ایم ایس کیلئے ہدایات جاری کردیں،سوشل سکیورٹی کے ترجمان ڈاکٹر بابر بندیشہ کے مطابق یہ ہدایات میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ناصر جمال پاشا کی طرف سے جاری کی گئی ہیں، ڈاکٹر بابر بندیشہ نے کہا کہ کروناوائرس کیلئے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں آئیسو لیشن رومزقائم کئے جائیں گے، مشتبہ مریض کے چیک اپ کے دوران ہسپتال عملہ و ڈاکٹرز احتیاطی تدابیر اختیار کریں،انہوں نے کہا کہ مشتبہ مریض کے چیک اپ کے دوران ڈاکٹرز اپنے ناک اور منہ پر ماسک لگائیں ، ڈاکٹر بابر بندیشہ نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے سوشل سکیورٹی کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں اور اٴْن کے اہل خانہ میں آگاہی فراہم کی جائیگی اور سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں آگاہی لٹریچراور فلیکسز آویزاں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں