بھارتی مظالم کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکتے ،کشمیری اپنا حق لیکر رہیں گے، علی رضا سید

بدھ 29 جنوری 2020 00:08

لاہور۔28 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں، ہمیں ان کی مدد کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے، کشمیریوں کی تحریک کو بھارتی مظالم دبا نہیں سکتے، کشمیری اپنا حق لیکر رہیں گے۔ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کر کے کشمیریوں کی پوری تاریخ پر خنجر چلا دیا ۔ یورپ میں نریندرامودی سے نفرت میں اضافہ ہوا ہے ، پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان خیالات کااظہار معروف کشمیری رہنما اور کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میںکشمیر ایشو کے حوالے سے منعقدہ خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

علی رضا سید نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم وستم کا بازار گرم رکھا ہے۔

نئی نسل کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا چاہئے۔ جنگی جرائم میں ملوث بھارتی فوجی اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ ہم نے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایک دستاویز پر10لاکھ افراد کے دستخط لینے کیلئے دستخطی مہم کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019ء کو بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمہ کر کے کشمیریوں کی پوری تاریخ پر خنجر چلا دیا گیا۔ ، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیںہمیں ان کی مدد کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔کشمیریوں کی تحریک کو بھارتی مظالم نہیں دبا سکتے ہیں کشمیری اپنا حق لیکر رہیں گے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خوارادیت دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں