نگران وزیر اعظم نے اسلام آباد میں ا علی انتظامی افسران کی تقرری کیلئے نئی پالیسی کی منظوری دیدی، چاروں صوبوں کے افسران باری باری تعینات ہونگے

پیر 6 مئی 2013 00:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6مئی۔ 2013ء) نگران وزیر اعظم میر ہزار کھوسو نے اسلام آباد میں ا علی انتظامی افسران کی تقرری کیلئے نئی پالیسی کی منظوری دیدی، چاروں صوبوں کے افسران باری باری تعینات ہونگے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم میر ہزار کھوسو کی منظوری کے بعد نئی پالیسی کے تحت چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی پولیس اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے عہدوں پر چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے افسران باری باری تعینات کئے جائیں گے۔

وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے امید ظاہر کی کہ افسران کی تقرری سے متعلق نئی پالیسی سے وفاقی اکائیوں کے افسران کو اسلام آباد میں خدمات انجام دینے کے یکساں مواقع ملیں گے۔ اس طرح نہ صرف قومی ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ چھوٹے صوبوں کے افسران کا احساس محرومی بھی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں