کرم ایجنسی دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی

منگل 7 مئی 2013 11:22

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2013ء)کرم ایجنسی میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کے جلسے میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی۔

(جاری ہے)

این اے اڑتیس مخزانی میں جے یو آئی کے امیدوار منیر اورکزئی کے انتخابی جلسے میں گزشتہ روز زور دار دھماکا ہوا، زخمی افراد کو فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ چھ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال ریفر کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔کرم ایجنسی میں دھماکے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں