سیکرٹری محنت و انسانی وسائل سارہ اسلم کاورکرز ویلفیئر بوائز اینڈ گرلز سکول اور سوشل سکیورٹی ڈسپنسری نشترکالونی کا دورہ

بدھ 29 جنوری 2020 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ محنت و انسانی وسائل سارہ اسلم نے نشتر کالونی فیروزپور روڈ پرواقع ورکرز ویلفیئر بوائز اینڈ گرلز سکول اور سوشل سکیورٹی ڈسپنسری کا دورہ کیا اور سکول میں تعلیمی جبکہ ڈسپنسری میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر کارکنان اور ان کے اہل خانہ کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری لیبر سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ کارکنان اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کارکنان اور ان کے اہل خانہ کو سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات اور ان کے بچوں کو ورکرز ویلفیئر سکولوں میں بہترین تعلیمی سہولیات کو یقینی بنانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے جس کو احسن طریقے سے نبھایا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں