سزائے موت کے منتظرقیدیوں کووکالت نامے پردستخط کی اجازت سے متعلق طریق کار بارے حتمی رپورٹ طلب

پیر 17 فروری 2020 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے منتظرقیدیوں کووکالت نامے پردستخط کی اجازت دینے کی درخواست پر محکمہ جیل خانہ جات سے طریق کار کے حوالے سے حتمی رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے سماعت کی۔ دوران سماعت محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے طریق کار کے حوالے سے عبوری رپورٹ پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

سزائے موت کے قیدی کی وکیل نے اپنے موقف میں کہا کہ سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلوں کیلئے وکالت نامے پردستخط کراناانتہائی مشکل مرحلہ ہے،طریق کار پیچیدہ ہونے سے اکثرقیدی بروقت اپیلیں دائر کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں،آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت کسی قیدی کے خلاف یکطرفہ کارروائی نہیں ہوسکتی۔ سرکاری وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سزائے موت کے منتظر قیدیوں کووکالت نامے پردستخط کی اجازت دینے سے متعلق طریق کار وضع کرلیا گیا ہے۔ فاضل عدالت نے کہا کہ ایس او پی میں ڈیتھ وارنٹ کی مصدقہ کاپی کے حصول کاطریق کار آسان بنانے کا معاملہ انتظامی نوعیت کاہے جسے انتظامی سطح پر دیکھا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں