اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو طلب

پیر 17 فروری 2020 20:19

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا‘ اجلاس جمعہ کے روز صبح نو بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دیئے‘چوہدری پرویز الہی نے جمعہ کے روز طلب کیئے گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں‘حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق پروڈکشن آرڈر پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں